برڈفلو پھیلنے کا خدشہ حفاظتی اقدامات

برڈفلو پھیلنے کا خدشہ ‘حفاظتی اقدامات کاالرٹ جاری

ویب ڈیسک : برڈ فلو وائرس کے باعث مرغیوں کیلئے حفاظتی اقدامات الرٹ جاری کردیا گیا ہے. محکمہ لائیو سٹاک کے ذرائع کے مطابق موسم سرما اور سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث برڈ فلو وائرس کے امکانات پیدا ہو جاتے ہیں۔

برڈ فلو وائرس یورپ اور ایشیائی ممالک میں کیسز کے بعد پولٹری انڈسٹری کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں. جبکہ عالمی ادارہ کے مطابق وائرس انسانوں میںمنتقل ہو رہا ہے. چین میں 21 افراد میں برڈ فلو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کارکن کامران خان گمشدگی کیس:پشاور ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا

برڈ فلو وائرس کے خطرناک قسم ایچ فائیو ، این ون پھیلنے کے خدشات کے باعث پولٹری فارم مالکان ، دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس حوالے سے حفاظتی اقدامات اپنائیں اور سپرے یقینی بنایا جائے. تاہم برڈ فلو کے حوالے سے انتظامیہ نے لاعلمی کا اظہارکیا ہے۔

مزید پڑھیں:  صوبے میں موجود ہر سیاسی شخصیت کے پاس جانے کو تیار ہوں، فیصل کریم کنڈی