کنگنا رناوت خلاف ایف آئی آر

کنگنا رناوت کے خلاف ایف آئی آر درج

ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ میں سکھ برادری کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے کے الزام پر ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ کنگنا رناوت پر جان بوجھ کر کسانوں کے احتجاج، ‘خا لصتان ‘ تحریک اورسکھ برادری کو ‘خالصتانی دہشت گرد’ قراردینے کا الزام ہے۔

مزید پڑھیں:  بھارت گئی تو لگا شاہ رخ خان بانہیں پھیلا کر استقبال کریں گے، امر خان

پولیس حکام کے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف منگل کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں سکھ برادری کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے کے الزام پر ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ ایف آئی آر دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی (ڈی ایس جی ایم سی) کی جانب سے کھار پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا پر پریٹی زنٹا کے شاہ رخ اور سلمان خان کے بارے میں انکشافات

پولیس کے مطابق جو ”جان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی مقصد کے تحت کسی بھی طبقے کے مذہب یا مذہبی عقائد کی توہین یامذہبی جذبات کو مجروح کر تا ہے اس کیخلاف دفعہ 295A کے تحت کارروائی کی جاتی ہے۔