ماورا کی والدہ گھر آگئیں

ماورا کی والدہ گھر آگئیں

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کی والدہ 2 سال کے بعد گھر آگئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماورا حسین نے اپنی والدہ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر میں ماورا نے اپنی والدہ کو گلے سے لگایا ہوا ہے اور بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  بھارت گئی تو لگا شاہ رخ خان بانہیں پھیلا کر استقبال کریں گے، امر خان

ماورا حسین نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں 2 سال سے اپنی والدہ کے گھر آنے کا انتظار کر رہی تھی۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’اب میری والدہ یہاں ہیں، کیا ہم اس بارے میں بات کر سکتے ہیں کہ میری ماما ماشاءاللّہ کتنی خوبصورت ہیں؟‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’میرے تیل والے بالوں اور میک اپ کے بغیر تصویر کے لیے معاف کیجئے گا کیونکہ یہ ہماری پہلی تصویر ہے جو بہت طویل عرصے کے بعد ایک ساتھ ہے۔‘

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا پر پریٹی زنٹا کے شاہ رخ اور سلمان خان کے بارے میں انکشافات

واضح رہے ماورہ حسین کی والدہ کورونا وائرس کی وجہ سے لگی سفری پابندیوں کے باعث آسٹریلیا میں پھنسی ہوئیں تھیں۔