ہم کہاں کے سچے شدید تنقید

” ہم کہاں کے سچے تھے ” پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

ویب ڈیسک: نجی ٹی وی سے پیش کئے جانے والے ڈرامہ ”ہم کہاں کے سچے تھے ”کے کرداروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد کے رویے کے خلاف پراجیکٹ بنانے کی بجائے اس کی کھلم کھلا حمایت کی جارہی ہے۔ بہترین کاسٹ اور نامور فنکاروں کے باعث ابتدا ء سے ہی ناظرین و سامعین کو ہم کہاں کے سچے تھے کی کہانی اچھی ہونے کی توقع تھی لیکن وہ پوری نہ ہوسکی۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا پر پریٹی زنٹا کے شاہ رخ اور سلمان خان کے بارے میں انکشافات

سوشل میڈیا صارفین نے ماہرہ اور عثمان مختار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ حالیہ ہفتے میں نشر ہونے والی قسط میں دکھایا گیا کہ ہیرو عثمان مختارکی طرف سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے باوجود ماہرہ خان اپنی محبت کا اعتراف کر لیتی ہے۔

مزید پڑھیں:  بھارت گئی تو لگا شاہ رخ خان بانہیں پھیلا کر استقبال کریں گے، امر خان

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ گھریلو جب و تشدد کو رومانوی رنگ دیا جارہا ہے۔