پشاور پولیس ناکے پر فائرنگ

پشاور: پولیس ناکے پر فائرنگ، ڈیوٹی پر مامور اہلکار شہید

پشاورکے علاقہ سربند میں پولیس ناکے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک جوان شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ سے ڈیوٹی پر موجود پولیس جوان زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے گاڑی قدیم چیک ناکے پر تعینات پولیس جوانوں پر فائرنگ کردی، جس سے ایک اہلکار شہید ہوگیا، جب کہ واقعے کے بعد حملہ آوور فرار ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، پولیس آفیسر قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

تبصرے بند ہیں