منشیات برآمد

طورخم سرحد پر ٹرک سے کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد

طورخم بارڈر پر کسٹم عملہ نے افغانستان سے داخل ہونیوالے ٹرک سے 650کلوگرام منشیات برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹمز اہلکاروں نے طورخم بارڈر پر کارروائی کے دوران افغانستان سے داخل ہونیوالے ٹرک کے خفیہ خانوں سے 650 کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔

مزید پڑھیں:  جنوبی زیرستان میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے10افراد زخمی

یہ بھی پڑھیں:آلو کی پیٹیوں میں کھاد افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام

برآمد کی جانے والی منشیات میں 400 کلوگرام چرس اور 250 کلوگرام افیون شامل ہے۔  جس کی عالمی مارکیٹ میں مالیت ساڑھے سات کروڑ روپے بتائی گئی ہے، کسٹم حکام نے ملزم سے تفتیش شروع کردی۔

مزید پڑھیں:  سوات، معمولی تکرار پر فائرنگ، 3 افراد زخمی