اجزا
- چکن ایک کلو (چار تکہ پیس)
- سفید سرکہ ایک چوتھائی کپ
- نمک حسب ضرورت
- دہی ایک کپ
- دھنیا ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا)
- ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
- ہری مرچ چھ عدد (گرائینڈ کی ہوئی)
- گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
- لال مرچ دو چائے کے چمچ (پسی ہوئی)
- زیرہ ایک چائے کا چمچ
- آلو بخارے دس عدد
- تیل آدھا کپ
تركيب
- چکن کے پیسز پر کٹ لگائیں۔
- اب انھیں سفید سرکہ اور نمک سے چار گھنٹے کے لیے میری نیٹ کرلیں۔
- میرینیشن کےبعد اس کا پانی نکال کر چکن کے پیسز کو دس منٹ کے لیے ڈیپ فرائی کریں۔
- اس کے بعد دہی میں ادرک لہسن کا پیسٹ، ہری مرچ، نمک، پسی لال مرچ، گرم مصالحہ، پسا دھنیا اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح سےمکس کرلیں۔
- اب اس مکسچر کو ایک پین میں آدھا کپ تیل کے ساتھ ڈالیں اور فرائی کی ہوئی چکن میں شامل کرکے ہلکی آنچ پر ڈھک کر بیس منٹ پکائیں۔
- جب چکن گل جائے اور تیل اوپر آجائے تو اس میں آلو بخارے شامل کر کے کوئلے کا دَم دے دیجئے۔