نواز شریف کی ٹرک آرٹ تصویر

واپس آجاو محبوب تمہاری ضرورت ہے: مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ٹرک آرٹ کی ایک تصویر شیئر کی ہے جو ان کے والد و سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپس اپنے ملک آنے پر مبنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے پیر کے روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹرک آرٹ کی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے والد نظر آرہے ہیں اور ساتھ میں سرائیکی زبان میں کچھ لکھا ہوا بھی ہے۔

مزید پڑھیں:  عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا مسلم لیگ ن کو ان ہاؤس تبدیلی کے لیے گرین سگنل

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہے: شیخ رشید

تصویر کے اوپر سرائیکی زبان میں لکھا گیا ہے کہ واپس آجاو محبوب تمہاری ضرورت ہے۔ ن لیگ کی نائب صدر نے بھی اپنی پوسٹ کے ساتھ سرائیکی کا یہی جملہ لکھا۔

مریم نواز نے حال ہی میں ایک اور تصویر شیئر کی تھی جس میں رکشے کے پیچھے کسی نے لکھا تھا کہ ‘نواز شریف، ہمیں پرانا پاکستان واپس چاہیے۔‘

مزید پڑھیں:  ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ صرف جاتی امراء کے آئین میں ہے، شیخ رشید احمد

میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں نواز شریف کے پاکستان واپس آنے اور حکومت کے ساتھ کسی ڈیل کے بارے میں افواہیں سامنے آئی ہیں، تاہم حکومتی عہدیداروں نے اس افواہ پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔