Imran Khan 1 2

تمام مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہو۔ وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں تمام مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیوں کی مبارک باد دی ۔

انہوں نے کہا کہ ایسٹر کی عبادات اور خوشیوں کا گھر میں اہتمام کرکے خود کو اور اپنے خاندان کو کرونا وائرس کی وبا سے بچائیں اورحکومت کی طرف سے بتائی گئیں احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے

مزید پڑھیں:  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ میں‌کنفیوژن سپیکر آفس نے پیدا کی، شبلی فراز

وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں، میری اپیل ہے کہ کرونا کے پیش نظر گھروں تک محدود رہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حفاظتی تدابیر پر عمل کر کے اپنے اور اہل خانہ کی سلامتی کا اہتمام کریں، ایسٹر کے موقع پر گھروں ہی میں عبادات کریں اور خوشیاں منائیں۔ وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں قومی حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے پر بہ طور خاص زور دیا، انھوں نے لکھا کہ حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے سے نہ صرف خود بلکہ اہل خانہ کی سلامتی کا بھی اہتمام ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں 92 کروڑ سے 69 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے ،