ایم کیو ایم سینیٹر میاں عتیق

ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر میاں عتیق جعلی پراپرٹی دستاویزات میں گرفتار

لاہور پولیس نے متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق سینیٹر میاں عتیق کو گرفتار کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی پولیس کے ترجمان نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ میاں عتیق کے خلاف تھانہ گنجمنڈی راولپنڈی میں مقدمہ درج ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقدمے میں سابق سینیٹر میاں عتیق کے خلاف جعلی پراپرٹی دستاویزات دینے کا الزام ہے۔

مزید پڑھیں:  قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے،وزیراعظم

یہ بھی پڑھیں: سندھ: ٹنڈوالہیار میں ایم کیو ایم پاکستان کے متعدد کارکنان گرفتار

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کا سابق چیف جج رانا شمیم پر فردِ جرم عائد

راولپنڈی پولیس ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم رہنما اور دیگر کے خلاف مقدمہ جون 2021 میں درج ہوا جبکہ تمام ملزمان مقدمے میں اشتہاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری،رابطہ سڑکیں بند

ترجمان کا کہنا تھا کہ لاہور قلعہ گجر سنگھ پولیس نے راولپنڈی پولیس کی درخواست پر میاں عتیق کو گرفتار کیا جنہیں اب راولپنڈی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مقدمہ کو یکسوئی کے ساتھ حل کیا جائے گا۔