جسٹن لینگر عہدے سے مستعفی

جسٹن لینگر دورہ پاکستان سے قبل اپنے عہدے سے مستعفی

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر دورہ پاکستان سے قبل اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر کے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جسٹن لینگر کا استعفیٰ آج موصول ہوا جسے قبول کر لیا گیا ہے۔ انہیں مختصر وقت کے لیے معاہدے میں توسیع کی پیشکش کی گئی تھی تاہم انہوں نے یہ پیشکش قبول نہیں کی۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کامیچ برابررہا

کرکٹ آسٹریلیا نے جسٹس لینگر کے استعفیٰ کے بعد ان کی جگہ اینڈریو مک ڈانلڈ کو آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  قوم کو اس بار ٹی 20ورلڈکپ کا تحفہ دیں گے،کپتان بابر اعظم

واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا۔