شیخ رشید پارلیمنٹ لاجز میں ڈرامہ

تشدد کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا ملے گی: شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں دھاوا بولا اور پارلیمنٹ لاجز میں ڈرامہ کیا، گھیراؤ سے پہلے 101 بارسوچنا، جو بھی تشدد کرے گا اسے کچل دیا جائے گا،

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول آفس کھول دیا ہے، 20 سے 22 دنوں تک وزارت داخلہ 24 گھنٹے دستیاب ہوں گے، 23مارچ کو مسلح افواج پریڈ کرنے جا رہی ہیں، جو قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے گا اس سے نمٹا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی رہنما سلیم حیدر خان آج گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

یہ بھی پڑھیں: انصار الاسلام کی موجودگی پر پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کا اپریشن

انہوں نے نیوز کانفرنس میں اشتعال انگیز ویڈیو بیان سناتے ہوئے کہا کہ یہ جتھا لیکر چلے ہیں ان کا یہ حال ہے، عدم اعتماد ان کا قانونی حق ہے، 14دن کے اندر اسپیکر جب چاہیں اجلاس بلا لیں گے، ان کے پاس 172 بندے اکٹھے نہیں ہو رہے انھیں بہانہ چاہیے۔

مزید پڑھیں:  ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کی اسحاق ڈار سے ملاقات، اہم امور پت تبادلہ خیال

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ لندن کے بھگوڑوں کے لیے بھی پیغام ہے، کسی جگہ سڑک بند ہوئی تو آئی جی کھلوائے گا، 50 لوگ کپڑے بدل کر بھاگ گئے، 19 کو پکڑلیا، صلاح الدین ایوبی کے ساتھ گارڈ کو اندر جانے پر ناکے پر اہلکاروں کو معطل کیا۔