وزیراعظم حکومت چھوڑ دیں گے، لیکن سمجھوتہ نہیں کریں گے

وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے کہا ہے کہ عمران خان نے دنیا کو باور کرایا ہم کسی کے غلام نہیں ہیں وزیراعظم حکومت چھوڑ دیں گے سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ پاکستان کا مقدمہ ہرقیمت پر لڑیں گے ملک کیلئے ہر قسم کی لڑائی کیلئے تیار ہیں، اپوزیشن کا سب سے بڑا مطالبہ ہی یہ تھا کہ ہمیں این آر او دے دو، اپوزیشن تو یہ چاہتی ہے کہ ان کے کیسز ختم کردیں ہمیں نہ پکڑیں ان کا صرف ایک ہی مقصد ہےکسی طرح نیب کو بند کر دیں۔

مزید پڑھیں:  ترک صدر کا رواں ماہ کے آخر میں دورہ پاکستان کا امکان

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا 5 سال کے لئے مائنس تحریک انصاف قومی حکومت کی تجویز

مرادسعید کا کہنا تھا کہ عمران خان اسلامی ممالک کو متحد کرنے جا رہا ہے اسلامی ممالک کو متحد کرنے سے لوگوں کو تکلیف ہورہی ہے 22 اور 23 مارچ کو اسلامی ممالک کے وزرائےخارجہ اسلام آباد آ رہے ہیں اور فضل الرحمان اجلاس والے دن لانگ مارچ کرکے کیا پیغام دینا چاہتے ہیں یہ تو اسلام کے نام پر سیاست کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سائفرکیس، عمران خان اور شاہ محمود کی اپیلوں پر سماعت 21 مئی کو ہوگی

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کا مقدمہ لے کر گئے عمران خان کی آواز پر ہی اسلاموفوبیا کیخلاف قرارداد منظور کی گئی۔