تحریک انصاف اراکین نے واپسی

تحریک انصاف کے 5،4 منخرف اراکین نے واپسی کیلئے رابطہ کیا ہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے 5،4 منخرف اراکین نے واپسی کے لیے کابینہ سے رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اتوار کے روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ڈالنے سے پہلے تک کسی کو کوئی بھی خیال آسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منحرف ارکان فیصلوں پر نظرثانی کریں ورنہ قانونی راستہ موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک میں انارکی نہیں چاہتے، عدم تشدد کی پالیسی زیادہ طاقتور ہے، اسد قیصر

یہ بھی پڑھیں: عدم اعتماد: آئین توڑنے والا وزیر اعظم بھی ہوگا تو آرٹیکل 6 کا سامنا کریگا

اسد عمر کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 63 اے کے تحت درخواست فائنل کرکے نوٹوں کی سیاست کو دفن کردیں گے، ووٹ بیچنے والے کیلئے تاحیات نااہلی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شوکاز ملنے کے بعد لوگ ایم این ایز سے رابطے کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل نے پارٹی کی موجودہ قیادت کیخلاف علم بغاوت بلند کردیا

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جو وزیر اعظم عمران خان کے خلاف جائے گا وہ غلطی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہرشخص پیسے کے اوپر گیا مگر ہمارے ارکان قومی اسمبلی کو جو آفرز ہوئیں انکی تفصیلات موجود ہیں۔