آرٹیکل 6 کا سامنا

عدم اعتماد: آئین توڑنے والا وزیر اعظم بھی ہوگا تو آرٹیکل 6 کا سامنا کریگا

اپوزیشن پارٹی پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئین توڑنے والا اسپیکر ہو، وزیراعظم ہو یا کوئی اور اسے آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اتوار کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد ایک جمہوری اور آئینی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی، جمہوری اور پارلیمان کا عمل آئین کے مطابق ہونا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کاایک بار پھر 9مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم بلاول بھٹو کے حکومت کو دھمکی دینے والے بیان سے پیچھے ہٹ گئی

مسلم لیگ ن کے سینیئر نائب صدر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو آئین، جمہوری قدروں اور پارلیمان کی پرواہ نہیں اور حکومت نے 14 دن کے اندر اجلاس نہ بلا کر ثابت کر دیا کہ وہ ہرحیلہ بہانہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کو لٹکایا نہیں جاسکتا، آپ کو سامنا کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  9مئی واقعات سے ملک کا تاثر بری طرح متاثر ہوا ،صدر مملکت

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جو لوگ عمران خان سے منحرف ہیں انھوں نے ہی اسے اقتدار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کہ لوگ اقتدار کو چھوڑ کر اپوزیشن میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پہلے دن سے جانبدار تھا، آج بھی جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔