48 گھنٹے اہم ہیں ،سیاست نیا رخ اختیار کرسکتی ہے

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست نیا رخ اختیار کرسکتی ہے۔ایک انٹرویومیں شیخ رشید نے کہا کہ رولز اور طریقہ کار کے مطابق گورنر وزیراعلیٰ کوبلا کر استعفے کی تصدیق کرتاہے، تصدیق کے دو سے تین روز بعد استعفیٰ منظور ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی نے11 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کر دی

انہوں نے کہا کہ آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں، جمعہ اور ہفتے کی رات 12 بجے تک کا وقت اہم ہے، اسلام آباد میں گہما گہمی ہے ابھی کوئی چیز فائنل نہیں ہوئی، قوم جمعہ اور ہفتے کی رات تک انتظار کرے، سیاست نیا رخ اختیار کرسکتی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ حالات پر گہری نظر ہے اور سیاسی حالات کے مطابق فیصلہ کروں گا۔

مزید پڑھیں:  دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیاگیا