سری لنکن شہری کی ہلاکت: چھ ملزمان کو سزائے موت اور سات کو عمر قید

سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پرانتھا کمار کو جلانے اور قتل کے کیس کا فیصلہ سنادیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے چھ مجرمان کو سزائے موت اور سات کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
فیصلہ انسداد دہشتگری عدالت گوجرانوالہ کی جج نتاشہ نسیم کوٹ لکھپت جیل میں سنایا۔
سئنیر سپیشل پراسکیوٹر عبدالرؤف وٹو کی سربراہی میں پانچ رکنی پراسکیوشن ٹیم نے ٹرائل مکمل کرایا۔ پراسکیوشن نے 46 چشم دید گواہوں کو چالان کا حصہ بنایا۔
پراسکیوشن نے 89 ملزمان کیخلاف چالان جمع کروایا۔ چالان کے مطابق 80 ملزمان بالغ اور 9 نابالغ ہیں.
ملزمان پر فرد جرم 12 مارچ کو عائد کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  وانا، پشتو ادبی ٹولنہ کے زیراہتمام سالانہ منڑے گل مشاعرے کا انعقاد