عمران خان صوابی

عمران خان آج صوابی میں میدان سجائیں گے

صوابی: پاکستان تحریک انصاف آج صوابی کے گوہاٹی اسٹیڈیم میں میدان سجائے گی۔ جلسے سے چیئرمین عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت خطاب کریگی، جلسے کے لئے ساٹھ فٹ چوڑا جبکہ تیس فٹ بڑا اسٹیج تیار کیا جاچکا ہے۔صوابی میں چیئرمین عمران خان کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا ۔جلسے کے لئے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں اور سیکیورٹی کے لئے ایک ہزار چھ سو انہتر اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گوہاٹی گرائونڈ صوابی کا سب سے بڑا گرائونڈ ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف ایک بڑا سیاسی اجتماع منعقد کرنے جا رہی ہے۔ جلسہ سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان تاریخی خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں شدید بارشیں، 10 افراد جاں بحق، 14 زخمی