صدرِ مملکت

وفاقی حکومت کو صدرِ مملکت کی جانب سے نیب قوانین اور الیکشن ایکٹ منظور نہ ہونے کا خدشہ

ویب ڈیسک: حکومت کو صدر ملکت کی جانب سے نیب قوانین اور الیکشن ایکٹ منظور نہ ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب قوانین اور الیکشن ایکٹ منظوری کا بل صدر مملکت کو ارسال کیا جا چکا ہے تاہم حکومت کو صدر کی جانب سے دونوں بل کی منظوری نہ ہونے کا خدشہ لاحق ہے۔اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت نے دونوں بل مشترکہ اجلاس میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی بمباری سے مزید 40 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی
مزید پڑھیں:  نیا قرض پروگرام:آئی ایم ایف مشن 15مئی کو پاکستان پہنچے گا

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس میں بلوں کی منظوری سے صدر کی منظوری کی ضروری نہیں رہے گی۔دونوں بل قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور ہو چکے ہیں۔