توانائی بحران پر تحقیقاتی کمی

حکومت کا توانائی بحران پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: (مشرق نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت کے توانائی کے شعبے میں کیے گئے فیصلوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے، کمیشن توانائی بحران کی حقیقت سامنے لائےگا۔

شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ تحقیقاتی کیشن کی تمام کارروائی میڈیا سمیت عوام کیلئے اوپن ہوگی۔ تحقیقاتی کمیشن کے قیام کا مقصد عمران خان دور کی کرپشن سامنے لانا ہے۔ عمران خان کے غلط فیصلوں سے اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ کمیشن گردشی قرضوں میں اضافہ اور بیرونی قرضے لینے کی وجوہات سامنے لائے گا۔

مزید پڑھیں:  کیلیفورنیا یونیورسٹی میں فلسطین کے حمایتی طلبہ پر حملہ، متعدد زخمی

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا اِس وقت پاکستان بدترین توانائی بحران سے گزر رہا ہے۔ نومبر، دسمبر2021 میں توانائی بحران کی نشاندہی کردی تھی۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ادارہ شماریات

لوڈشیڈنگ سے عوام اور صنعتیں متاثر ہورہی ہیں۔ عمران خان نے بروقت فیصلے نہ کرکے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا۔ توانائی اور معیشت کی بدترین حالت ورثے میں ملی، عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت مشکل فیصلے کرنا پڑے۔ معیشت کی بحالی کیلئے مسلسل محنت کررہے ہیں۔