آڈیوٹیپ کی بازگشت

بشریٰ بی بی کے بعدعمران خان کی آڈیوٹیپ کی بھی بازگشت

پشاور(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی آڈیولیک ہونے کے بعدعمران خان کی آڈیو ٹیپ بھی منظر عام پر آنے کی بازگشت سنائی دی جارہی ہے ۔

ایک سینئرصحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ مبینہ آڈیو میں عمران خان بطور وزیراعظم اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سے سفارتی مراسلے کا حوالہ دے کرکہہ رہے ہیں کہ ‘lets play with it’۔صحافی انصار عباسی کے مطابق خفیہ ایجنسیوں کے پاس ایسی کئی آڈیوز موجود ہیں جس میں تحریک انصاف کے رہنما سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مخالفین کے ساتھ ساتھ فوج اور فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کی بات کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی، 100 انڈیکس 71 ہزار 200 پر جا پہنچا

خیال رہے کہ ایک روز قبل عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالدکے درمیان گفتگو کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔ اس مبینہ آڈیو میں سناجاسکتا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ہی غداری کا بیانیہ بنانے کی ہدایت کی، بشریٰ بی بی نے یہ بھی ہدایت کی کہ فرح گوگی کیس غداری کے بیانیے میں گڈمڈکردیا جائے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں بارے ‏سنی اتحاد کونسل کی اپیل سماعت کیلئے مقرر