سٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید اضافہ کردیا

سٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید اضافہ کردیا

کراچی: (مشرق نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 1.25 فیصد اضافہ کر دیا۔
قائم مقام گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سیّد نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود 1.25 فیصد اضافے کے بعد 15فیصد ہوگئی ہے۔ آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح18 سے20 فیصد رہےگی، اِسی طرح معاشی شرح نمو3 سے4 فیصد رہے گی۔ اُنھوں نے کہا کہ شرح سود نہ بڑھاتے تو روپے پر مزید دباؤ بڑھتا جس سے مہنگائی بےقابوہوجاتی۔ مہنگائی زیادہ ہوگئی ہے،قیمتیں کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت نے بجلی اور پٹرول پر سبسڈی ختم کرنے کا مشکل فیصلہ کیا۔ عام آدمی کو ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے۔

مزید پڑھیں:  سیشن جج شاکر اللہ کی بازیابی، آئی جی پولیس سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کے معترف