پاکستان کا پرچم بلند رکھنے کے لیے شہدا نے بے مثال قربانیاں دیں ، آرمی چیف

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہماری آزادی اور امن شہداء کی بے مثال قربانیوں کے مرہون منت ہے، شہدا کی بے مثال قربانیوں کی بدولت ہی ہمارا پرچم سربلند ہے۔
یوم دفاع کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ قوم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے، عوام کی حمایت کے ساتھ تمام مشکلات کے باوجود ملک کا دفاع کرتے رہیں گے، پرچم کی سربلندی کے لیے ہماری آزادی اور امن شہدا کی مرہون منت ہے، پاکستان کا پرچم بلند رکھنے کے لیے شہدا نے بے مثال قربانیاں دیں۔

مزید پڑھیں:  محمود اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27اپریل کو پیش کرنے کا حکم

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ قوم ہمارے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے، 6 ستمبر افواج پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے قوم کی حمایت سے مسلح افواج تمام مشکلات کے باوجود مادر وطن کی حفاظت کےلئے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4بچوں کی پیدائش