عمران خان ایک آمر شیری رحمان

عمران خان سیاستدان کے لبادے میں ایک آمر ہیں، شیری رحمان

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی پارٹی نے ہمیشہ پارلیمانی جمہوریت کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے وہ خود سیاستدان کے لبادے میں ایک آمر ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیری رحمان نے لکھا ہے کہ پارلیمانی جمہوریت کے خلاف عمران خان کا بیان قابل مذمت ہے۔ عمران خان اور ان کی پارٹی نے ہمیشہ پارلیمانی جمہوریت کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے۔ ان کی نظر میں وہی نظام درست ہے جس میں ان کو اقتدار ملے، پھر چاہئے وہ صدارتی نظام کیوں نا ہو۔ یہ خود سیاستدان کے لبادے میں ایک آمر ہیں۔
انہوں نے کہا ہے پاکستان کے لوگوں کے اخلاقی معیار کا مذاق اڑا کر عمران خان نے ہر پاکستانی کی تذلیل کی ہے، وہ شخص جو کرپٹ اقدامات کی وجہ سے نااہل ہوا ہے وہ اب قوم کو بلند اخلاقیات کا درس دے رہا ہے اگر یہ خود اخلاقی اصولوں پر چلتے ہیں تو نااہلی کے بعد سیاست کیوں نہیں چھوڑ رہے؟۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل، افغانستان سے پاکستان منشیات سمگلنگ ناکام بنا دی گئی
مزید پڑھیں:  صوابی انٹرچینج کے قریب بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے دھرنا، علیمہ خان کی شرکت

شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ اس ملک میں آئین اور پارلیمانی جمہوریت کی بحالی میں سیاسی جماعتوں اور قوم نے قربانیاں دی ہیں، عمران خان کی 26 سال سیاسی جدوجہد چیرٹی کے نام پر پیسے کھانے میں گزری ہوگی لیکن اس جمہوری نظام کی بحالی کیلئے ہمارے قائدین اور کارکنان نے زندگیوں کی قربانی دی ہے۔