متحدہ کی درخواست مسترد

متحدہ کی درخواست مسترد ، کراچی و حیدر آباد بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہی ہونگے

الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا، فیصلے میں قرار دیا گیا کہ بلدیاتی الیکشن 15 جنوری ہی کو ہوں گے، متحدہ کی درخواست مسترد۔
ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے متحدہ کی درخواست مسترد کردی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا جس میں الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جماعت اسلامی کی درخواست منظور کرلی۔
الیکشن کمیشن نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کو انتطامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی
الیکشن کمیشن میں ایم کیوایم کا مؤقف تھا کہ الیکشن میں دوہری ووٹر فہرستیں استعمال ہورہی ہیں اس لیے بلدیاتی الیکشن نئی ووٹر فہرست پر کرائے جائیں۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کا 15 جنوری کو انعقاد یقنیی بنایا جائے

مزید پڑھیں:  9 مئی کو پشاور میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، فضل الرحمان