دورہ آسڑیلیا پر موجود وومن کرکٹ ٹیم سے پاکستان کے ہائی کمشنر کی ملاقات

دورہ آسڑیلیا پر موجود قومی وومن کرکٹ ٹیم کے ساتھ آسڑیلیا میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری نے ملاقات کی ہے، وہ ٹیم سے ملاقات کرنے کیلئے ایلن بارڈر فیلڈ برسبین آئے اور اس موقع پر انہوں نے ٹیم کی کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات کی، انہوں نے ٹیم کو کہا کہ اپنی کارکردگی سے ملک و قوم کا نام روشن کریں، ان کا کہنا تھا کہ ہار جیت سے قطع نظر میدان کے اندر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کامیچ برابررہا

اس موقع پر پاکستان وومن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے انہیں ٹیم کی تیاریوں کے حوالے سے بھی بتایا جبکہ بسمہ معروف نے ہائی کمشنر کو ٹیم کی کھلاڑیوں کی دستخط شدہ جرسی بھی پیش کی، یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم اس وقت آسڑیلیا میں موجود ہے جس نے میزبان ملک کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر شہلا رضا عہدے سے مستعفی