افغان طالبان ہسپتالوں کیلئے بجٹ

افغان طالبان نے تین ہسپتالوں کیلئے پاکستان سے بجٹ مانگ لیا

ویب ڈیسک:افغان قائم مقام وزیر صحت عامہ نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستانی حکام سے تین ہسپتالوں کے بجٹ کے بارے میں بات کی ہے۔ قلندر عباد نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عطیہ دینے والی تنظیموں نے ملک میں سیاسی پیش رفت کے بعد گزشتہ 18 ماہ کے دوران ملک میں کم از کم 40ہسپتالوں کا کوویڈ بجٹ معطل کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ کی معطلی اور صحت کے منصوبوں پر پابندیوں نے ملک میں صحت کی خدمات کو متاثر کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم معاہدوں کو دیکھیں تو ہمارے پاس مختلف بین الاقوامی اداروں کے ساتھ 2024 تک معاہدے ہیں لیکن افغانستان میں 40 کوویڈ 19 ہسپتال تھے جن کے لیے بجٹ روک دیا گیا ہے۔دریں اثنا، افغان،جاپان ہسپتال کے حکام، جو بنیادی طور پر COVID-19 کے مریضوں کو صحت کی خدمات فراہم کرتا ہے، نے کہا کہ انہیں گزشتہ پانچ ماہ سے ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔
ایک ڈاکٹر شیریں آغا ناصری نے کہا کہ "اس ہسپتال کے تمام عملے کو تنخواہ نہیں دی گئی ہے اور کوئی بھی اس کی ذمہ داری نہیں لے رہا ہے ۔ "ایک ڈاکٹر انعام اللہ رحمتی نے کہا کہ ہمیں گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی لیکن اب عملے کے تمام ارکان نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کی بنیاد پر انہیں ڈبلیو ایچ اوادا کرے گا۔صحت عامہ کے قائم مقام وزیر نے کہا کہ انہوں نے پاکستانی حکام سے تین ہسپتالوں کے بجٹ کے بارے میں بات کی ہے
انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستانی امداد فراہم نہیں کرتے تو امارت اسلامیہ اس کا کوئی حل نکالے گی۔عباس نے کہا، "اگر یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا ہے، تو ہم تینوں ہسپتالوں کے لیے فنڈ کو سالانہ بجٹ میں شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔”

مزید پڑھیں:  پشاور، فنڈز کی عدم دستیابی پر بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج، مئیر آفس کو تالہ لگا دیا