6سوسال پرانے سکے سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک: پشاور پولیس نے پہاڑی پورہ کے علاقہ سے 600سال پرانے اسلامی دور کے نوادرات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ کوئٹہ کے رہائشی ملزم کے خلاف خیبرپختونخوا انٹیک ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج کیاگیا۔پہاڑی پورہ پولیس نے 2 ماہ قبل شیر خان ولد دولت خان ساکن کوئٹہ کے قبضہ سے 1573 مختلف قسم کے سکے برآمد کرکے تحویل میں لئے تھے۔ ابتدائی طور پر واقعہ کا روزنامچہ رپورٹ درج کرکے محکمہ آرکیالوجی کے ماہرین سے رائے طلب کی گئی تھی۔
محکمہ آرکیالوجی کے ماہرین کی جانب سے پولیس کو رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں برآمد ہونے والے سکے انٹیک قرار دے دیئے گئے اور ان کا لے جانا بھی ممنوع قرار دیا گیا جس کی بنا پر ملزم شیرخان کیخلاف کے پی انٹیک ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ متعلقہ سکے 600سال پرانے بتائے جاتے ہیں جسے ملزم دوسرے شہر سمگل کررہا تھا۔محکمہ آرکیالوجی کے مطابق یہ اسلامی دور کے سکے ہیں ۔برآمد ہونے والے سکوں میں جعلی سکیں بھی شامل تھے ۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈاجلاس،پاکستان کوسٹینڈ بائی قسط ملنے کا امکان