آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس: احدچیمہ نے بریت کی درخواست دائر کر دی

وزیراعظم کے معاون خصوصی احد چیمہ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کر دی۔
ویب ڈیسک: وزیراعظم کے معاون خصوصی احد چیمہ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں بریت کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔
نیب نے احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کیا ہوا ہے۔
احد چیمہ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ ان کے خلاف کوئی شواہد سامنے نہیں آسکے لہٰذا ان کو ریفرنس سے بری کرنے کا حکم دیا جائے۔
احتساب عدالت نے احد چیمہ کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرکے 28 اپریل کو جواب مانگ لیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں زمہ دارانہ سیاحت کا فروغ ناگزیر ہے، مشیر سیاحت زاہد چن زیب