1100مقدمات نمٹادیئے

پشاور ہائیکورٹ نے ایک ماہ میں 1100مقدمات نمٹادیئے

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے ایک ماہ کے دوران تقریبا 1100مقدمات نمٹادیئے جبکہ اسی تناسب سے 1100کے قریب نئے کیسز بھی داخل ہوئے۔ پشاور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی نے زیرالتواء مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مقصد کیلئے خصوصی بنچز تشکیل دیئے گئے ہیں۔ پشاور ہائیکورٹ نے ا پریل 2023 کے دوران نمٹائے گئے اور نئے مقدمات سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق اپریل کے مہینے میں پشاور ہائیکورٹ میں 1 ہزار 950 مقدمات دائر کئے گئے جبکہ 1 ہزار 945 مقدمات نمٹا دیئے گئے۔ اس طرح مقدمات نمٹانے کی شرح 100 فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں اپریل کے مہینے میں 34 ہزار 186 مقدمات دائر کئے گئے اورایک ماہ کے دوران 35 ہزار 28 کیسز نمٹائے گئے ہیں۔
پشاور ہائیکورٹ میں اس وقت زیرالتواء مقدمات کی تعداد42 ہزار 132 جبکہ ضلعی عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 288 ہے۔پشاورہائیکورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی نے زیر التواء مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مقصد کیلئے سپیشل بنچز تشکیل دیئے گئے ہیں جس سے مقدمات جلد نمٹانے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں مقدمات جلد نمٹانے کیلئے ججز کے ساتھ متعدد اجلاس بھی کئے ۔اس سے قبل چیف جسٹس نے ضلعی عدالتوں وفیملی کورٹس کے ججز کوکیسز جلد نمٹانے کی بھی ہدایات جاری کررکھی ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکہ، ملزم کی فائرنگ سے 4 پولیس افسران ہلاک