imran zarkon

خیبر پختونخواہ 49 ہسپتالوں کےطبی عملے کوکوروناوائرس سے نمٹنےکےلئےمز یدحفاظتی سامان فراہم

‎ پشاور:پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبےبھرکے49 ہسپتالوں کےطبی عملے کوکوروناوائرس سے نمٹنےکےلئے مزید حفاظتی سامان بھیج دیاگیاہیں،این ڈی ایم اےکےتعاون سےموصول شدہ سامان میں 1323این 95 ماسک،22680کےاین 95 جبکہ 1470 ڈی 95 ماسک بھیجےگئےہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق 52500سرجیکل فیس ماسک، 30,519حفاظتی سوٹ،20400 دستانے،4200فیس شیلڈبھیج دیےگئے ہیں،2100 گاؤن ،1975پرسنل حفاظتی کٹس، 2940حفاظتی عینکیں،7918شوزکورسمیت دیگرسامان مہیاکیاگیا اس کا ساتھ 103لیٹرسینیٹائزر کے ساتھ1900 چھوٹی بوتلیں سینیٹائزربھی مہیا.

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں نئے گورنر کی تقرری،حکومت اور فضل الرحمان رابطہ ٹوٹ گیا

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ہسپتالوں کو حفاظتی سامان کی تقسیم این ڈی ایم اےکے واضع کر دہ طر یقہ کار کےمطابق کیا گیا ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے فرنٹ لائن مینجمنٹ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:  اوور بلنگ پر 3سال کی سزا کا بل منظور

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سنٹر مکمل فعال ہے عوام ٹول فری نمبر01700 0800پر رابطہ کرسکتے ہیں۔