اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری، مزید 130 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ پر اسرائیلی افواج کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور ان کی ان حالیہ کارروائیوں میں مزید 130 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیاروں کی آگ برسانے میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے نہ صرف شہری علاقوں بلکہ ہسپتالوں کو بھی نشانے پر رکھ دیا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے جاری بمباری سے مزید 130 فلسطینی شہیدہوگئے جن کے ساتھ ہی شہداء کی مجموعی تعداد 27 ہزار سے متجاوز ہونے لگی ہے۔ اس دوران زخمیوں کی تعداد بھی 66 ہزار سے بڑھ چکی ہے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ماتحت عدلیہ میں ججز تعیناتی کیلئے حکومت کو 3ہفتے کی مہلت