اپوزیشن جماعتیں متحد ،گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن جماعتوں کو متحد کر لیا، گرینڈ اپوزیشن الائنس کی تشکیل کیلئے حزب اختلاف کی پانچ جماعتوں کا مشترکہ مشاورتی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان اور قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ شریک ہوئے، اجلاس میں پی کے میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل بھی شریک ہوئے، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس، اسد قیصر نے بھی شرکت کی۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بھی اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کی تشکیل سے متعلق امور پر مشاورت ہوئی، اپوزیشن جماعتیں حکومت کیخلاف عید کے بعد عملی مزاحمتی تحریک چلائیں گی۔

مزید پڑھیں:  ایٹا مالی اخراجات اور سسٹم اپ گریڈیشن پر خودکارانداز میں کام کررہاہے، مزمل اسلم