صوابی، بھائی کی اپنے سگے بھائی پر گولیوں کی بوچھاڑ

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں بھائی نے اپنے سگے بھائی پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع صوابی کے علاقے تورڈھیر میں گھریلو تنازعہ پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی پر فائرنگ کر دی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ بڑے بھائی عابد نے اپنے چھوٹے بھائی زبیر پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ ضلع صوابی میں بھائی کی اپنے سگے بھائی پر گولیوں بوچھاڑ کا واقعہ پولیس نے گھریلو تنازعہ قرار دیدیا۔

مزید پڑھیں:  ایل آر ایچ کو جاری سرکاری ادویات کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف