امریکہ نے ایٹمی آبدوز نعینات کردی

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکہ نے ایٹمی آبدوز نعینات کردی

ویب ڈیسک: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث امریکہ نے ایٹمی آبدوز نعینات کردی۔ اس کے ساتھ ساتھ ابراہم لنکن طیارہ بردار جنگی بحری جہاز تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔ پینٹاگون کے مطابق تعینات میزائل بردار آبدوز یو ایس ایس جارجیا ایٹمی آبدوز ہے۔
امریکہ کی جانب سے یہ انتہائِ اقدام ایسے وقت میں اٹھایا گیا جب امریکہ اور دیگر اتحادی اسرائیل اور حماس پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ ایسے میں بحری جہاز بھجوانے کے ساتھ ساتھ امریکہ نے ایٹمی آبدوز نعینات کردی۔ اس سے حالات مزید سنگین ہو گئے ہیں.
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کا معاہدہ اسماعیل ہانیہ اور بیروت میں حزب اللہ کمانڈر کے قتل کے بعد خطے میں بڑھتی کشیدگی کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق جوہری آبدوز یو ایس ایس جارجیا جولائی میں بحیرہ روم میں پہلے سے ہی موجود ہے، آبدوز کی تعیناتی کا اعلان کرنا ایک غیرمعمولی اقدام تھا۔
موجودہ حالات میں امریکی اور اسرائیلی وزرائے دفاع کی گفتگو کے بعد پینٹاگون نے جاری بیان میں کہا ہے کہ دفاعی سربراہ نے ابراہم لنکن سٹرائیک گروپ کو علاقے میں فوری تعیناتی کا بھی حکم دیا ہے۔
امریکی نائب صدر کمیلا ہیرس نے اس سے قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی نہیں رکنی چاہئے، ایک طرف جنگ بندی مذاکرات کی دعوت دوسری طرف اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی دو رخی پالیسی ہی ہے جو حماس اور دیگر گروپوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات کے عوام بدامنی کیخلاف سڑکوں پر آگئے،پولیس کا ساتھ دینے کا اعلان