کمیلا ہیرس نے غزہ جنگ بندی

کمیلا ہیرس نے غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا

ویب ڈیسک: اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی نہ روکنے کے اعلامیہ کے بعد نائب امریکی صدر کمیلا ہیرس نے غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔
نائب امریکی صدر اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار نے غزہ میں جاری جنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ پر زور دیا۔
غزہ کے التابعین سکول پر گزشتہ روز صیہونی حملے کے بارے میں کمیلا ہیرس نے کہا کہ غزہ میں ایک بار پھر کئی شہریوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں جو انتہائِی افسوس کی بات ہے، اب یہ سلسلہ رکنا چاہئے.
ہیرس نے کہا کہ میں نے پہلے بھی بارہا کہا ہے کہ شہریوں کی جانیں خطرے میں نہیں ڈالنا چاہئے جو کہ صیہونی افواج کی اہم ذمہ داری ہونی چاہئے۔ اس وقت ہمیں یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی معاہدے کی سخت ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز غزہ کے التابعین سکول پر اسرائیلی بمباری سے 120 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے تھے۔
امریکی نائب صدر کمیلا ہیرس نے غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خونریزی کا یہ سلسلہ بند ہو جانا چاہئے.
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنی صدارتی انتخاب کیلئے جاری مہم کے دوران غزہ جنگ بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے زور دیا تھا کہ خون خرابے کا یہ سلسلہ کسی طور جاری نہیں رہنا چاہئے، انہوں‌نے انسانی جانی ضیاع پر بھی افسوس کا اطہار کیا تھا.

مزید پڑھیں:  تنخواہ دار طبقہ سے اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف