http com.ft .imagepublish.upp prod us.s3.amazonaws

بیجنگ میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا، کیسز سامنے آنے پر لاک ڈاؤن

چینی دارالحکومت بیجنگ میں کورونا کیسز سامنے آنے پر کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیجنگ کے جنوبی علاقے میں واقع گوشت مارکیٹ سے کورونا کے کیسز سامنے آنے پر 11 رہائشی علاقوں میں لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  صوابی :سفاک شوہر نے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی بیجنگ کی گوشت مارکیٹ سے کورونا کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے 6 کی تصدیق ہوچکی ہے جس کے بعد متاثرہ مارکیٹ کے قریب بچوں کے 9 اسکولوں کو فوری بند کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  رفاح اسرائیلی فوج کیلئے پکنک پوائنٹ ثابت نہیں ہو گا، حماس