پشاور:فرنٹ لائن پر کورونا وائرس سے لڑنے والی ایک اور چارج نرس یاسمین کو کورونا نے ابدی نیند سلادیا،سٹی ہسپتال کوہاٹ روڈ کی یاسمین کو کورونا نے شکست دے دی، پرووینشل نرسز ایسوسی ایشن کے مطابق یاسمین اپنے فرائض منصبی میں شہید ہوئی ان کو شہیداء پیکج دیا جائے،
جنرل سیکرٹری انور سلطانہ نے کہا کہ چار مہینوں سے سٹی ہسپتال کوہاٹ روڈ کی چارج نرس کورونا کے خلاف مریضوں کی خدمت میں مصروف عمل رہی، یاسمین گزشتہ کئی روز سے کورونا میں مبتلا تھی، ایک ہفتے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر رہی، فرنٹ لائن پر موجود نرسز کو سہولیات کا فقدان ہے، ڈی جی ہیلتھ،وزیر صحت اور وزیر اعلی سے فرنٹ لائن پر ڈیوٹی سرانجام دینے والوں کو سہولیات دیں،جو نرسز کورونا کی زد میں آگئی ہیں ان کو بہترین علاج مہیاء کریں۔