wazirstan

ضلع جنوبی وزیرستان میں علاقہ مکینوں نے سرہ کنڈہ سڑک کھولنے پر ڈول کی تھاپ پر احتجاجی مظاہرہ

وزیرستان: ضلع جنوبی وزیرستان وانا تحصیل برمل اعظم ورسک میں علاقہ مکینوں نے سرہ کنڈہ سڑک کھولنے بارے میں ڈول کی تھاپ پر   احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرے میں کثیرتعداد میں کاروباری، سیاسی وسول سماجی لوگوں کے ملک راز محمد، تاج محمد، داؤد  سالورخیل PTI صدر اعظم وارسک، ملک وارے خان، ڈاکٹر صادق، ڈاکٹر کامران، قاری حضرت نور، ایوب، زارما خان  نے شرکت کیں،

مظاہرین نے اعظم ورسک بازار میں ریلی کیں اور  بعد میں  اعظم ورسک کرکٹ گراونڈ میں احتجاج ریکارڈ کیا،مظاہرین نے میڈ یا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرکنڈہ  سڑک کی بندش سے ہمیں شدید مشکلات درپیش ہیں، روڈ کی بندش سے آمدورفت معطل ہے  اعظم ورسک ٹو براستہ  سرکنڈہ انگوراڈہ تک مکینوں  نے روڈ کھولنے بارے میں کئی بار سول انتظامیہ اور عسکری حکام سے مزاکرات کئے مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہاہے،

مزید پڑھیں:  جمرود، کوکی خیل متاثرین کمیٹی کا نقصانات کے ازالے کا مطالبہ

جسکی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہے انہوں نے کہا کہ اس سڑک کی بندش کی وجہ ہمارا اربوں روپے کے چلغوزہ ضائع ہورہی ہیں، پہاڑوں میں قیمتی چلغوزے کا آمدن سڑک کی بندش سے متاثرہے، یہاں کے لوگوں کا زیادہ تر کاروبار چلغوزہ سے وابستہ ہے، مظاہرین نے  موجودہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر  سرکنڈہ سڑک کھولنے اور پہاڑوں کو چلغوزے کاروبار کاباقاعدہ احکامات جاری نہ کئے گئے تو  ہم اعظم ورسک سےلیکر زالی قعلہ  تک راستہ اختجاجاََ بند کردینگے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا: تحصیل کونسل کے چیئرمینز کی خالی نشستوں پر پولنگ جاری