اسلام آباد : وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بننے والے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ تیار کر لی گئی ہے اور اس ہفتے این ڈی ایم اے کے حوالے کر دی جائے گی ،تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ الحمداللہ پاکستان میں بنے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ اس ہفتے این ڈی ایم اے کے حوالے کر دی جائے گی ، این آر ٹی سی کو بہت مبارک ہو،
انہوں نے مزید کہا کہ اگلے تین ڈیزائن بھی آخری مراحل میں ہیں جس کے بعد ہم دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوں گے جو کہ پیچیدہ میڈیکل مشینیں بناتے ہیں ۔یہ تمام مشینیں یورپی یونین کے معیار کے مطابق ہیں،واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے باعث 4ہزار 118 افراد جان کی بازی ہار گئے ،جبکہ کورونامریضوں کی تعداد 2لاکھ 2ہزار 955 تک جا پہنچی ہے ۔ ملک بھر کے 768 ہسپتالوں میں5342مریض زیر علاج ہیں۔