igp 696x361 1

خیبر پختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کے 1503 خاصہ داراہلکاروں کوپولیس میں ضم کر دیا

ویب ڈیسک (پشاور): سابقہ خاصہ داروں اور لیویز اہلکاروں کے پولیس میں انضمام کے دوسرے مرحلے میں1503 اہلکاروں کا نوٹیفیکیشن جاری۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹرثناءاللہ عباسی نے آج ضم شدہ اضلاع کے ریجنل اور ضلعی پولیس افسران کے ساتھ ویڈیو لنک کانفرنس کی صدارت کی۔

مزید پڑھیں:  سب مل کر پاکستان کو عظیم مقام دلوائیں گے، شہباز شریف

جس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، ڈی آئی جی آپریشنز، ریجنل پولیس آفیسرز بنوں، ڈی آئی خان، کوہاٹ ،ملاکنڈ، مردان، سی سی پی او پشاور اور ڈی پی اوز کوہاٹ، خیبر، باجوڑ، اوکرزئی، مہمند، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان سمیت دیگر اعلیٰ پولیس حکام نے شرکت کی

مزید پڑھیں:  گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کی لاہور میں مریم نواز سے ملاقات

آئی جی پی نے اس موقع پرکہا کہ ضم شدہ اضلاع کے پولیس اہلکاروں کی فلاح بہبودسب سے مقدم ہے ۔ضم شدہ اضلاع کے پولیس اہلکار تمام مراعات بشمول شہداءپیکج اور پولیس ویلفیئر میں برابر کے حقد ار ہیں۔