l 159481 112559 updates

پاکستان کا سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین کے لیے انصاف کی فراہمی کے مطالبے کی تجدید

اسلام آباد : سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کی برسی کے موقع پر ترجمان دفتر خارجہ کا بیان جاری، پاکستان سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین کیلئے انصاف کا مطالبہ کرتا ہے. سانحے کے متاثرین انصاف کے منتظر ہیں- 13 سال قبل دہلی سے لاہور آنے والی سمجھوتہ ایکسپریس سانحے میں 68 افراد جاں بحق ہوئے. سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس میں 40 پاکستانی شہری زخمی ہوئے.

مزید پڑھیں:  چارسدہ : فریقین میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،8شدید زخمی

سانحہ کے متاثرین کو انصاف ملنے میں تاخیر ناجائز ہے، سانحہ کے مجرمان کے اعترافی بیانات اور شواہد موجود ہونے کے باوجود متاثرین کو انصاف نہ ملنا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی حکومت انکو سزا سے بچا رہی ہے. گذشتہ سال سانحے کے ماسٹر مائنڈ سوامی آسمنند اور دیگر کی رہائی بی جے پی آر ایس ایس سوچ کی عکاس ہے. بھارت میں ہندتوا نظریہ کو فروغ دینے کے لئے ایسے مجرمان کی پشت پناہی کی جاتی ہے.

مزید پڑھیں:  حوالہ ہنڈی کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن،کروڑوں کی کرنسی برآمد

آج کے دن متاثرین کے خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں ، بھارتی حکومت کو اس کی ذمہ داری یاد دلاتے ہیں کہ سمجھوتہ ایکسپریس متاثرین کو انصاف مہیا کیا جائے ترجمان دفتر خارجہ کا بیان.