download 5 15

ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز عمر لودھی نے ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز کا ٹریڈ مارک تبدیل کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک (اسلام آباد): یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے اپنا ٹریڈ مارک تبدیل کردیا ہے، اعلامیہ
کے مطابق ٹریڈ مارک کی تبدیلی کارپوریشن کے نئے ویژن کو اُجاگر کررہی ہے، جو کارپوریشن کے تمام آپریشنز میں بہتری لانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز عمر لودھی نے ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز کا ٹریڈ مارک تبدیل کرنے کا اعلان کیا، عمر لودھی کا کہنا تھا کہ نیا لوگو (ٹریڈ مارک) صارفین کے اعتماد اور یوٹیلیٹی سٹورز کو جدید بنانے کیلئے ہماری حکمت عملی ہے۔ سرخ اور پیلے رنگ سے اورینج، سبز اور زیتون کے سبز رنگ میں تبدیلی ایک دوستانہ پراعتماد اور ترقی پسند پیغام کو ظاہر کرتی ہے۔

آخر میں خریداری کی ٹرالی یو ایس سی کو جدید برانڈ کی تشبیہ دیتی ہے،ایم ڈی کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر خدمات کا معیارکو بہتر کیا ہے۔ اسٹورز پراوپن مارکیٹ کے مقابلے میں کم قیمت پر اشیاء دستیاب ہیں، حکومت 5 بنیادی اشیائے صرف (آٹا ، چینی، گھی، چاول اور دالوں پر سبسڈی دے رہی ہے، جنوری 2020 سے اب تک کارپوریشن نے 40.28 ملین گھرانوں کی خدمت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے کا مشورہ مل گیا

تمام سٹورز کے ذریعے سبسڈائزڈ نرخوں پر اشیاء صرف کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہیں۔ ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 68روپے فی کلو فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ آٹا 800روپے فی 20کلو تھیلہ، گھی 170روپے فی کلودیا جا رہا ہے، باسمتی چاول 140روپے فی کلو، سیلہ چاول 139روپے فی کلو دستیاب ہے، دال چنا 130روپے فی کلو جبکہ سفید چنے 115روپے فی کلو فراہم کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف کی گالا ڈنر میں خصوصی شرکت

10یوٹیلیٹی سٹورز پر پوائنٹ آف سیل (POS)سسٹم کی تعیناتی کا ایک پائلٹ پروجیکٹ مکمل کیا ہے۔ تمام ویئر ھاوسز اور سٹورز پر دستیاب قابل فروخت اشیاء کی بارکوڈز کے ساتھ ٹرانفارمیشن بھی مکمل ہے، ملک بھر میں پھیلے نیٹ ورک تک اس سسٹم کو وسعت دی جائیگی۔

جاری مالی سال کے اختتام پر 100بلین روپے کی سیلز کا ہدف حاصل کرینگے۔ ماہ رمضان کے دوران ریکارڈ 22 ارب روپے کا سیل ٹارگٹ حاصل کیا تھا، اس نئی برانڈنگ اور آٹومیشن سے ملازمین کو ادارے کی بہتری کیلئے کام کرنے کی تحریک ملے گی، کارپوریشن کو ریٹیل سیکٹر میں دوبارہ وقار ملے گا۔