2276851 1486896638

کارخانو سے چمکنی بی آر ٹی سروس تعطل کا شکار

ویب ڈیسک (پشاور): ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق کارخانو سے چمکنی بی آر ٹی سروس تعطل کا شکار، نامعلوم وجوہات کی بناء پر بس سروس معطل، مختلف سٹیشنز پر لوگ 20 منٹ سے بسوں کی انتظار میں موجود، بی آر ٹی پشاور میں کام کرنے والے نجی ادارے کے ملازمین کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی۔

مزید پڑھیں:  جلاؤ گھیراؤکیس، علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں توسیع، استثنیٰ بھی منظور

ترجمان ٹرانس پشاور نے مزید کہا کہ ہڑتال کرنے والے نجی کمپنی کے ملازمین ہیں، بی آر ٹی کا نجی کمپنی کے معاملات سے براہ راست کوئی تعلق نہیں، ہڑتال ہونے کی صورت میں نجی کمپنی کے خلاف کنٹریکٹ کے مطابق کاروائی کی جائے گی، شہریوں کو بلا تعطل سفری سہولت دینا ادارے کی اولین ترجیح ہے، بی آر ٹی کی جانب سے کنٹریکٹ کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جارہا ہے، سروس ترجیحی بنیادوں پر بحال کردی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 19 مئی عزہ ملین مارچ کی قیادت امیر حافظ نعیم الرحمان کریں گے