PIA 1 2

اسلام آباد :موسم کی خرابی کے باعث متعدد پروازوں کا شیڈول متاثر

ویب ڈیسک (اسلام آباد ) موسم کی خرابی کے باعث متعدد پروازوں کا شیڈول متاثر ہو گیا۔اسلام انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اندرون اور بیرون ملک جانے والی متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں ۔

ذرائع کے مطابق برمنگھم جانے والی پی کے 791، لندن پی کے 785، جدہ پی کے 741 اور کابل کیلئے آر کیو 928 پرواز منسوخ کر دی گئی ۔ابوظہبی ، دمام ، ریاض، جدہ، مانچسٹر اور ارومچی جانے والی پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں، گلگت جانے والی پرواز مسلسل تاخیر کا شکار جبکہ کوئٹہ سمیت دیگر شہروں کی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ۔

مزید پڑھیں:  عوام کو ایک اور جھٹکا،بجلی 2روپے 83پیسے فی یونٹ مہنگی