93666613 abf64444 0c67 4786 92e4 71f3aa7e52db

باچاخان یونیورسٹی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے پروفیسر کی پانچویں برسی منائی گئی

ویب ڈیسک (صوابی)باچاخان یونیورسٹی چارسدہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پروفیسر ڈاکٹرحامد حسین کی پانچویں برسی صوابی خاص میں عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی۔اس سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سیایک پروقارتقریب کااہتمام کیاگیا۔

تقریب سے سابق صوبائی وزیر زکوات وصوبائی کونسل ممبرحاجی زرشید خان،اصلاحی جرگہ کے جنرل سیکرٹری صفدرخان،اے این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری نواب زادہ،نائب صدرحمیدالحق،تحصیل صوابی صدر گل ولی خان،صوبائی کونسل ممبرغلام حسن خان،اصلاحی جرگہ مشرحافظ عبدالمنعم،ضلعی رہنماممتازعلی خان اوریونین کونسل جنرل سیکرٹری جاوید احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے ،پروفیسر حامد حسین شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ پروفیسر حامد حسین شہید نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں بہادری کی تاریخ رقم کی۔

مزید پڑھیں:  بارشوں کا نیا سپیل، خیبر پختونخوا میں سیلاب کے خطرات۔ الرٹ جاری

پروفیسر حامدحسین شہید نے طلبا کی زندگی کو محفوظ کرکے جام شہادت نوش کیا۔مقررین نے کہاکہ ہم پروفیسر حامدحسین شہید کی شہادت پر فخر کرتے ہیں کہ اس نے قوم کے بچوں کیلئے اپنی جان قربان کی۔انہوں نے کہاکہ صوابی یونیورسٹی کا نام پروفیسر حامد حسین کی نام پر رکھا جائے۔آخر میں تمام شرکا نے شہید کی ایصال کیلئے دعاکی۔بعد میں تمام شرکانیشہید حامد حسین کے مزار پر حاضری دی قبرپرپھولوں کی چادر چھڑائی اورفاتحہ خوانی کی گئی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا اسمبلی اجلاس بلائے بغیر بجٹ منظوری پر غور