WhatsApp Image 2021 01 21 at 3.06.34 PM

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صوبے میں بجلی سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں اہم اجلاس

ویب ڈیسک (پشاور): وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود کی زیر صدارت صوبے میں بجلی سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں اہم اجلاس ہوا ، متعلقہ صوبائی محکموں کے انتظامی سکریٹریز کے علاوہ پیسکو حکام نے بِھی شرکت کی ، پیسکو حکام کی طرف سے وزیر اعلی کو صوبے میں پاور انفراسٹرکچر کی اپگریڈیشن اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی ، بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر اعلی کی ہدایت کی روشنی میں صوبے میں بجلی کے کم وولٹیج اور لوڈشیڈنگ کے مسائل حل کرنے پر کام تیزی سے جاری ہے، بجلی کے کم وولٹیج کا مسلئہ حل کرنے کے لئے انفراسٹرکچر کی اپگریڈیشن کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے، ان منصوبوں کی تکمیل سے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل ہو جائیں گے،

مزید پڑھیں:  قومی ویمنز کرکٹرز کو فٹنس بہتر بنانے کیلئے کاکول بھیجنے کا فیصلہ
مزید پڑھیں:  وفاق سے حقوق لینا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے ،ظاہر شاہ طورو

وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ بجلی کے نظام کی اپگریڈیشن کے تمام منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں، صوبے کے مختلف اضلاع میں نئے گرڈ اسٹیشنز کی تعمیر کے لئے زمینوں کی نشاندہی کا عمل تیز کیا جائے، متعلقہ ڈپٹی کمشنر پندرہ دنوں کے اندر زمینوں کی نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کریں ۔