program 38aeee66 9258 42e1 9563 c468c2db79f2

فرانس کا معروف پاکستانی اداکار جمال شاہ کیلیے اعلیٰ ایوارڈ کا اعلان

ویب ڈیسک (کراچی )پاکستان کے معروف فنکارجمال شاہ کو فرانس نے ایوارڈ دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کا نائٹ ایوارڈ برائے آرڈر آف آرٹس جمال شاہ کو فن کی خدمات کے عوض دیا جائے گا،پاکستان میں فرانسیسی سفیر جمال شاہ کو ایوارڈ پیش کریں گے۔

کورونا کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال بہتر ہوتے ہی ایوارڈ کی تقریب منعقد کی جائے گی۔

فرانسیسی سفیر نے خط لکھ کر جمال شاہ کو ایوارڈ ملنے کی اطلاع اور مبارکباد دی، پاکستان میں فرانس کے سفیر جمال شاہ کو ان کی فنی خدمات پر نائٹ ایوارڈ برائے آرڈر آف آرٹس سے نوازیں گے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ جمال شاہ کو یہ اعلیٰ ایوارڈ پاکستانی کلچر اور دو طرفہ تعلقات کو بہتر کرنے پر دیا جا رہا ہے۔