756952 649448 PM Imran flag updates

اشیاء ضروریہ کی قیمتیں اورمہنگائی،وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس طلب

ویب ڈیسک(اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور بڑھتی مہنگائی کے حوالے سے اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔ ذخیرہ اندوزی پر صوبائی حکومتوں کے اقدامات پر بریفنگ شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں:  پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کافیصلہ

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس آج شام کو ہو گا اجلاس میں وفاقی اور صوبائی وزراء، مشیر اور معاونین خصوصی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ملک میں اشیاء ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا ملک میں زخیرہ اندوزی کے خلاف صوبائی حکومتوں کے اقدامات پر بریفنگ ہوگی، عوام کو ریلیف فراہم کرنے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  الشفاء ہسپتال میں ایک اور اجتماعی قبر دریافت، 49 نعشیں برآمد