.jpg

الیکشن کمیشن کاملک بھر میں بلدیاتی انتخابات منعقد کرانے کیلئے یکم فروری کو اجلاس طلب

ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن کاملک بھر میں بلدیاتی انتخابات منعقد کرانے کیلئے یکم فروری کو اجلاس طلب، خیبر پختونخوا، پنجاب اور کنٹونمنٹ بوردزکے بلدیاتی انتخابات پر مشاورت اور اعلان کیلیے یکم فروری کو اجلاس ہوگا، سندھ، بلوچستان اور اسلام آبادکے انتخابات کے حوالے 2 فروری کو بھی اجلاس ہوگا.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی بنی گالا آمد ، بشریٰ بی بی سے ملاقات

الیکشن کمیشن نے کہا کہ اجلاس میں مشاورت کے بعد ہر صوبہ میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا جائے گا، الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز، چاروں صوبوں کے سیکرٹریز لوکل گورنمنٹ ، ڈائریکٹر ملٹری لینڈ اور سیکرٹری داخلہ کو طلب کر لیا، 2 فروری کے اجلاس میں فارن فنڈنگ کیسزز کے حوالے سے سکروٹنی کمیٹی کے کام کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں کامعاملہ:پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل